OctaFX | OctaFX Forex Broker
ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولیں
واپس ٹیوٹوریل کی طرف
5 منٹ پڑھے

OctaFX کے ذریعہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیسے کھولیں

OctaFX پر اکاؤنٹ کھولنا ایک تیز اور آسان عمل ہے جس پر آسانی سے عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔۔ ہم آپ کو حقیقی/ ریئل (real) یا ڈیمو اکاؤنٹ کو سیٹ اپ کرنے میں مدد کرتے ہیں اور فاریکس ٹریڈنگ کے پہلے مرحلے میں آپ کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ہم دوسرے عوامل کا بھی احاطہ کرتے ہیں جن سے آپ کو ٹریڈنگ سے پہلے آگاہ ہونا چاہئے۔

 آئیے فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے سے پہلے جس چیز کی آپ کو جاننے کی ضرورت ہے اس سے شروعات کرتے ہیں:

  • براہ کرم نوٹس کریں، اکاؤنٹ کھول کر آپ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کسٹمر کا معاہدہ پڑھا گیا ہے اور آپ غیر مشروط طور پر اس کی دفعات سے اتفاق کرتے ہیں۔
  • فاریکس مارجن ٹریڈنگ میں کافی رسک شامل ہیں۔ غیر ملکی کرنسی کی مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے آپ کو اس میں ملوث رسک سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔
  • AML اور KYC پالیسیاں۔ کسی بھی غیر مجاز رسائی سے اکاؤنٹس کی حفاظت اور ٹرانزیکشن کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں دستاویزات کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے براہ کرم ، مرحلہ وار ہدایت پر عمل کریں:

1. OctaFX پر رجسٹریشن شروع کریں

رجسٹریشن شروع کرنے کے لئے مینو کے اوپری دائیں کونے میں اوپن اکاؤنٹ کلک کریں (مرحلہ 1 تصویر) آپ کسی بھی پیج سے OctaFX پر اندراج کی شروعات کرسکتے ہیں۔ اگر مینو میں رجسٹریشن پیچیدہ نظر آتی ہے تو ، آپ ہمیشہ اپنی رجسٹریشن کو سائن اپ پیج سے شروع کرسکتے ہیں۔

2. مکمل نام ، ای میل میں پُر کریں اور پاس ورڈ بنائیں

پاپ اپ ونڈو میں آپ کو اپنا پورا نام ، ای میل اور پاس ورڈ درج کرنا ہو گا۔ ہماری KYC  پالیسی کے مطابق آپ ہمیں صرف اصلی ڈیٹا مہیا کرسکتے ہیں۔

3. رجسٹریشن ای میل کی تصدیق کریں

پھر براہ کرم ، اپنے میل باکس کو چیک کریں اور اپنے ای میل پتے کی تصدیق کرکے رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔

4. ذاتی تفصیلات بھریں

 اپنے ای میل میں توثیقی (verification) لنک پر عمل کرنے کے بعد آپ کو اپنی ذاتی تفصیلات جیسے ملک ، شہر ، پتہ ، فون نمبر ، تاریخ پیدائش کو پُر کرنا ہوگا۔ فراہم کردہ معلومات درست ، متعلقہ ، تازہ ترین ہونے چاہئیں اور KYC کے طریقہ کار اور توثیق کے تابع ہونا چاہئے۔ براہ کرم ، نوٹس کریں ، کہ آپ کو فاریکس ٹریڈنگ کرنے کیلئے قانونی عمر کی ضرورت ہے۔

 5. ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کریں

اگلے مرحلے پر آپ کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم اور اپنے اکاؤنٹ کی قسم منتخب کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس دو طرح کے اکاؤنٹس ہیں: اصلی اور ڈیمو۔ آپ بغیر کسی رسک کے ورچوئل فنڈز پر مشق کرنے کیلئے ایک مفت ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ ڈیمو اکاؤنٹ کلائنٹس کو یہ ظاہر کرنے کے لئے بنایا گیا ہے کہ اصلی پلیٹ فارم کس طرح کا لگتا ہے اور چلتا ہے۔ یہ آپ کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، سٹریٹیجی/ حکمتِ عملی کو ٹیسٹ کرنے اور بوٹس اور ٹریڈنگ سکرپٹس کو ٹیسٹ کرنے کے لیے بھی بنایا گیا ہے۔ براہ کرم ، نوٹس کریں ، کہ آپ ڈیمو اکاؤنٹ سے منافع حاصل نہیں کر سکتے اور نہ ہی فنڈز کو  اصل اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں ، کیونکہ فنڈز ورچوئل ہیں۔

ہم تین طرح کے اکاؤنٹ پیش کرتے ہیں۔

  1. میٹا ٹریڈر 4 پر ٹریڈنگ کے لئے OctaFX MT4 اکاؤنٹ. نئے ٹریڈرز کے لیے یہ بہترین انتخاب ہے کیونکہ یہ صارف دوست ہے اور اس میں سینکڑوں پہلے سے میسر اشارے/ انڈیکیٹرز ہیں۔
  2. میٹا ٹریڈر5 پر OctaFX MT5 اکاؤنٹ. پلیٹ فارم کو ریٹیل ٹریڈ کا مستقبل سمجھا جاتا ہے۔ اس میں مزید خصوصیات، ٹائم فریم اور تجارتی اثاثے ہیں۔
  3. سی ٹریڈر پر OctaFX سی ٹریڈر اکاؤنٹ۔ اپنی مرضی کے مطابق رد وبدل کی اجازت دینے والا اور جدید پلیٹ فارم جو ہر سطح کے ٹریڈرز کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

فاریکس اکاؤنٹس اور ان کی اقسام کا تفصیلی موازنہ

OctaFX سے ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی خصوصیات کا موازنہ کریں

6. اکاؤنٹ کا انتخاب مکمل کریں

پلیٹ فارم منتخب کرنے کے بعد آپ کو ’جاری رکھیں‘ پر کلک کرنے کی ضرورت ہے اور آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ تشکیل پائے گا۔

آپ کو اپنے اکاؤنٹ کا ایک مختصر خلاصہ نظر آئے گا جس میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:

  • اکاؤنٹ نمبر
  • اکاؤنٹ کی قسم (ڈیمو یا اصلی)
  • آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی (یورو یا امریکی ڈالر)
  • بیعانہ (Leverage) (آپ اسے بعد میں ہمیشہ اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں)
  • موجودہ بیلنس

7. پہلا ڈپازٹ جمع کروائیں اور پیسے نکلوانے کے لیے تصدیق کی دستاویز (verification Document) جمع کروائیں

اس کے بعد آپ آگے جا سکتے ہیں اور اپنا پہلا ڈپازٹ بناسکتے ہیں یا آپ سب سے پہلے توثیقی عمل مکمل کرسکتے ہیں۔

براہ کرم ، نوٹس کریں ، کہ ہماری AML اور KYC کی پالیسیوں کے مطابق ہمارے کلائنٹس کو ضروری دستاویزات فراہم کرکے اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کرنی ہوگی۔ ہم اپنے انڈونیشیا کے کلائنٹس سے صرف ایک دستاویز کی درخواست کرتے ہیں۔ آپ کو اپنے KTP یا SIM  کی تصویر لے کر جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ اس طرح اس بات کی توثیق کی جاتی ہے کہ آپ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے واحد ہولڈر ہوں اور غیر مجاز رسائی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

مندرجہ بالا مراحل پر عمل کر کے آپ OctaFX پر ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے آپ کو ڈپازٹ کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ "OctaFX پر ڈپازٹ  جمع کرنے کا طریقہ" پڑھیں۔

Start livechat